hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27581

.

كنز العمال

27581
Kanz al-Ummal
27581- "أيضا" عن الأسلع قال: "كنت أخدم النبي صلى الله عليه وسلم وأرحل له فقال لي ذات ليلة: "يا أسلع قم فارحل لي" قلت: يا رسول الله أصابتني جنابة فسكت عني ساعة حتى جاءه جبريل بآية الصعيد فقال: "قم يا أسلع فتيمم"، ثم علمني التيمم ضرب النبي صلى الله عليه وسلم بكفيه الأرض، ثم نفخهما، ثم مسح بهما وجهه حتى أمر على لحيته، ثم أعادهما إلى الأرض، ومسح بكفيه الأرض، فدلك إحداهما بالأخرى، ثم نفضهما، ثم مسح بهما ذراعيه ظاهرهما وباطنهما إلى المرفقين ثم رحلت له، فسار حتى مر بماء فقال لي: "يا أسلع أمس هذا جلدك". "ابن سعد وعبد بن حميد وابن جرير والقاضي إسماعيل في الأحكام والطحاوي، قط، طب، وأبو نعيم، ق".
27581 ۔۔۔ ” ایضاء “ اسلع کی رویت ہے کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت کرتا تھا آپ کے لیے سواری تیار کرتا تھا ایک رات آپ نے مجھے فرمایا : کہ اسلع اٹھو اور میرے لیے سواری تیار کرو میں نے عرض کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے جنابت لاحق ہوگئی ہے آپ خاموش ہوگئے حتی کہ جبرائیل امین آیت تیمم لے کر آئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اسلع ! اٹھو اور تیمم کرو آپ نے مجھے تیمم کا طریقہ سکھلایا دونوں ہتھیلیاں زمین پر ماریں پھر انھیں جھاڑا پھر چہریء کا مسح کیا حتی کہ داڑھی کہ داڑھی پر بھی ہاتھ پھیر لیے ۔ پھر دوبارہ دونوں ہاتھوں کو زمین پر مارا اور دونوں ہاتھ ایک دوسرے سے رگڑے اور پھر جھاڑے پھر آپ نے کہنیوں تک ظاہر و باطن سے ہاتھوں کا مسح کیا پھر میں نے سواری تیار کی آپ روانہ ہوگئے اور راستے میں ایک جگہ پانی پر سے گزر ہوا مجھے فرمایا : اے اسلع ! غسل کرلو : (رواہ ابن سعد وعبد بن حمید وابن جریر والقاضی اسماعیل فی الاحکام والطحاوی والدار قطنی والطبرانی وابو نعیم والبھیقی)