hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27610

.

كنز العمال

27610
Kanz al-Ummal
27610- عن شريح بن هانيء قال: "سألت عائشة عن المسح على الخفين فقالت: ائت عليا فإنه أعلم بذلك مني كان يسافر مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فاسأله فأتيت عليا فسألته فقال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يأمرنا أن يمسح المقيم يوما وليلة والمسافر ثلاثة أيام ولياليهن". "ط والحميدي، ص، عب، ش، حم والعدني والدارمي، م، ن وابن خزيمة والطحاوي، حب".
27610 ۔۔۔ شریح بن ہانی کہتے ہیں میں نے حضرت عائشہ (رض) سے موزوں پر مسح کرنے کے متعلق پوچھا حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے پاس جاؤ چونکہ وہ اس کے متعلق مجھ سے زیادہ جانتے ہیں اور وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر بھی کرتے رہے ہیں۔ لہٰذا ان سے پوچھو ۔ میں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے پاس آیا اور ان سے پوچھا ۔ آپ (رض) نے فرمایا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں مسح کرنے کا حکم دیتے تھے کہ مقیم ایک دن ایک رات تک موزوں پر مسح کرسکتا ہے اور مسافر تین دن تین رات تک (رواہ ابو داؤد الطیاسی والحمیدی و سعید بن المنصور وعبدالرزاق وابن ابی شیبۃ واحمد بن حنبل والدارمی ومسلم والنسائی وابن خزیمۃ والطحاوی وابن حبان)