hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27644

.

كنز العمال

27644
Kanz al-Ummal
27644- عن المغيرة قال: "كنت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر فقال: "يا مغيرة خذ الإداوة" فأخذتها، ثم خرجت معه فانطلق رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى توارى عني فقضى حاجته، ثم جاء وعليه جبة شامية ضيقة الكمين فذهب ليخرج يده من كمها، فضاقت فأخرج يده من أسفلها فصببت عليه الماء فتوضأ وضوءه للصلاة، ثم مسح على خفيه ثم صلى". "عب، ش، ص".
27644 ۔۔۔ حضرت مغیرہ (رض) روایت کی ہے کہ ایک سفر میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا آپ نے فرمایا : اے مغیرہ ! برتن پکڑو ، میں نے برتن پکڑ لیا پھر میں آپ کے ساتھ نکل پڑا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگے بڑھتے گئے حتی کہ مجھ سے پوشیدہ ہوگئے آپ نے اپنی حاجت پوری کی پھر واپس آئے آپ نے شامی جبہ پہن رکھا تھا جو تنگ آستینوں والا تھا آپ نے آستین سے ہاتھ باہر نکالنا چاہا مگر آستین تنگ تھی آپ نے جبے کے نیچے سے ہاتھ نکالا میں نے آپ کے ہاتھوں پر پانی ڈالا آپ نے وضو کیا جیسا کہ نماز کے لیے وضو کیا جاتا ہے پھر آپ نے موزوں پر مسح کیا اور نماز پڑھی ۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور)