27655- عن أفلح مولى أبي أيوب أنه "كان يأمر بالمسح على الخفين وكان هو يغسل قدميه فقيل له في ذلك: كيف تأمر بالمسح وأنت تغسل؟ فقال: بئس مالي إن كان مهنأة لكم ومأثمه علي، قد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يفعله ويأمر به لكني امرؤ حبب إلي الوضوء". "عب، ص، ش، ع وابن جرير".
27655 ۔۔۔ افکح مولائے ابی ایوب (رض) لوگوں کو موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیتے جبکہ خود پاؤں دھوتے تھے آپ (رض) سے اس کی وجہ دریافت کی گئی کہ بھلاایسا کیوں ہے کہ آپ لوگوں کو مسح کرنے کا کہتے ہیں اور خود پاؤں دھو لیتے ہیں ، افلح (رض) نے کہا : بہت بری ہوگی بات کہ کوئی چیز تمہیں بلامشقت حاصل ہوجائے اور اس کا گناہ مجھ پر ہو ۔ حالانکہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں پر مسح کر دیکھا ہے اور آپ دوسروں کو بھی اس کا حکم دیتے تھے لیکن مجھے وضو (پاؤں دھونے) سے بہت محبت ہے۔ (رواہ عبدالرزاق و سعید بن المنصور و ابن ابی شیبۃ وابو یعلی وابن جریر)