27706- عن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "أخبرني حبيبي جبريل أن الله بعثه إلى أمنا حواء حين دميت فنادت ربها: جاء مني دم لا أعرفه فناداها لأدمينك وذريتك ولأجعلنه كفارة وطهورا". "قط في الأفراد والديلمي".
27706 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مجھے میرے حبیب جبرائیل (علیہ السلام) نے خبر دی ہے کہ جب ہماری ماں حواء (علیہا السلام) کو حیض کا خون آیا تو انھوں نے اپنے رب تعالیٰ سے فریاد کی : یا اللہ ! مجھے خون آیا ہے اور مجھے اس کا کوئی علم نہیں ، اللہ تبارک وتعالیٰ نے حواء علیہ السلام کو پیغام بھیجا چنانچہ فرشتے نے آواز دی کہ میں (اللہ تبارک وتعالیٰ ) ضرور تجھے اور تیری اولاد کو خون آلود کروں گا اور اسے کفارہ اور گناہوں سے پاکی کا باعث بناؤں گا ۔ (رواہ الدارقطنی فی الافراد والدیلمی)