hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27715

.

كنز العمال

27715
Kanz al-Ummal
27715- عن عائشة أنها "سئلت ما يحل للرجل من امرأته وهي حائض؟ قالت: ليعتزل الرجل امرأته عن فور 2 المحيض، فإذا سكن فوره فليجعل بينه وبينها إزارا". "ص".
27715 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) سے سوال کیا گیا ہے کہ عورت اگر حائضہ ہو تو شوہر کا اس کے ساتھ مباشرت کرنا کہاں تک حلال ہے ؟ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) نے فرمایا : جونہی حیض آئے تو مرد کو بیوی سے الگ ہوجانا چاہیے اور جب حیض سکون پکڑ لے تو عورت اور اپنے درمیان تہبند کو حائل رکھے ۔۔ (رواہ سعید بن المنصور) ۔ فائدہ : ۔۔۔ یعنی ابتداء میں حیض جوش سے جاری ہوتا ہے جب حیض کا خوف سکون پکڑے تو عورت کو تہبند باندھ کر خاوند کے پاس لپٹنا چاہیے ۔ البتہ اس میں قدرے تفصیل ہے جو شخص اپنے نفس کو قابو میں رکھ سکتا ہو وہ حائضہ عورت کے ساتھ لپٹ سکتا ہے اور جس شخص کو اپنے نفس پر قابو رکھنے کا یقین نہ ہو اور حرام کے ارتکاب کا خوف ہو وہ علیحدہ رہے عورت کے قریب بھی نہ جائے ۔