27761- عن عائشة قالت: "دخلت أسماء بنت شكل على رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله كيف تغتسل إحدانا إذا تطهرت من الحيض؟ قال: "تأخذ سدرها وماءها فتوضأ وتغسل رأسها وتدلكه حتى يبلغ الماء أصول شعرها، ثم تفيض الماء على جسدها، ثم تأخذ فرصتها 2 فتطهر بها"، فقالت: يا رسول الله كيف أتطهر بها؟ قال: "تطهري بها"، فقالت عائشة: فعرفت الذي يكني عنه فقلت لها: تتبعي أثر الدم". "ص، ش".
27761 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضرت اسماء بنت شکل (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی بولی یا رسول اللہ ! جب ہم میں سے کوئی عورت حیض سے پاک ہوجائے وہ کس طرح غسل کرے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ عورت بیری کے پتے اور پانی لے کر پہلے وضو کرکے سر دھوئے بالوں کو رگڑے تاکہ جڑوں تک پانی پہنچ جائے پھر اپنے جسم پر پانی بہائے پھر روئی لے کر (اس میں خوشبو لگائے اور) پاکی حاصل کرے اسماء (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں روئی سے کیسے پاکی حاصل کروں ؟ فرمایا بس اس سے پاکی حاصل کرو حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کہتی ہیں میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اشارے کو سمجھ گئی اور میں نے اسماء سے کہا ۔ (روئی اندام نہانی میں رکھ کر خون کے اثر کو ختم کرو) ۔۔ (رواہ سعید بن المنصور وابن ابی شیبۃ)