hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28166

.

كنز العمال

28166
Kanz al-Ummal
28166- "عليكن بهذا العود الهندي فإن فيه سبعة أشفية يسعط من العذرة ويلد من ذات الجنب". "خ" عن أم قيس
28166 ۔۔۔ اس عودھندی کو اپنے اوپر لازم کرلو پس بیشک اس میں سات علاج ہیں گلوں کی دھکن میں ناک سے چڑھائی جاتی ہے اور نمونیہ میں ایک بانچھ (کنارفم) میں دی جاتی ہے۔ (بخاری عن ام قیس (رض)) 1 ۔ یہ ترجمہ ہے عذرہ کا جس کا مفہوم یہ ہے کہ وہ حلق میں خون آنے یا خون رک جانے کی وجہ سے شدت کرتی ہے یہ بھی کہا گیا ہے کہ حلق کے آخر میں جہاں ناک اور حلق کے راستے ملتے ہیں وہاں پیدا ہونے والے ورم سے اس کی ابتدا ہوتی ہے پہلے اس کے علاج کے لیے عورتیں کسی رسی کو خوب بٹ کر ناک میں داخل کرتی تھیں جب وہ مقام تکلیف پر ٹکراتا تھا تو سیاہ خون نکل آتا اس سے بچوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔