28233- "إذا أصاب أحدكم الحمى فإن الحمى قطعة من النار فليطفئها عنه بالماء البارد فليستنقع في نهر جار، وليستقبل جريثه فيقول بسم الله اللهم اشف عبدك وصدق رسولك بعد صلاة الصبح قبل طلوع الشمس، ولينغمس فيه ثلاث غمسات ثلاثة أيام فإن لم يبرأ في ثلاث فخمس، وإن لم يبرأ في خمس فسبع، وإن لم يبرأ في سبع فتسع فإنها لا تكاد تجاوز تسعا بإذن الله تعالى. "حم، ت" والضياء عن ثوبان.
28233 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی کو بخار آئے تو (جان لے کہ ) بخار آگ کا ایک ٹکڑا ہے لہٰذا ٹھنڈے پانی کے ساتھ اس کو اپنے سے بجھا دے پس جاری نہر میں ٹھنڈ حاصل کرنی چاہیے اور چاہیے کہ اس کے آنے کے رخ کی طرف منہ کرے اور کہے (بسم اللہ اللھم اشف عبدک وصدق رسولک “ (یہ کام ) صبح کی نماز کے بعد طلوع آفتاب سے قبل (کرے ) اور اس میں تین روز تین بار غوطہ لگائے پس اگر تین دن میں ٹھیک نہ ہو تو پانچ دن اور اگر پانچ دن میں ٹھیک نہ ہو تو سات دن اور اگر سات دن میں ٹھیک نہ ہو تو نو دن (ایسا کرے ) پس اللہ کے حکم سے وہ قریب نہیں کہ نو سے تجاوز کرے (مسند احمد ترمذی ضیاء عن ثوبان (رض) ضعیف الترمذی 366 ضعیف الجامع 385 )