28256- "إن الجنة عرضت علي فلم أر مثل ما فيها وإنها مرت بي خصلة من عنب فأعجبتني فأهويت إليها لآخذها فسبقتني ولو أخذتها لغرزتها بين ظهرانيكم حتى تأكلوا من فاكهة الجنة، وإن الحبة السوداء دواء من كل داء إلا الموت". "حم، ع، ص" عن عبد الله بن بريدة عن أبيه.
256 28 ۔۔۔ بیشک جنت میرے سامنے لائی گئی پس اس میں جو کچھ تھا اس کی مثل میں نے (آج تک) نہیں دیکھا اور (اس میں سے) میرے سامنے انگور کا ایک گچھا آیا اور وہ مجھے اچھا لگا ، پس میں نے اس کی طرف رغبت کی تاکہ اس کو پکڑوں اور وہ مجھ سے آگے چلا گیا اور اگر میں اس کو لے لیتا تو تمہارے بیچ میں اس گاڑ دیتا تاکہ تم جنت کا میوہ کھاؤ اور بیشک حبۃ السوداء (کلونجی) علاوہ موت کے ہر بیماری کی دوا ہے۔ (مسند احمد ، مسندابو یعلی سنن سعید بن منصور ، عن عبداللہ بن بریدۃ (رض) عن ابیہ (رض))