28353- "أتاني جبريل فقال: يا محمد اشتكيت؟ قلت نعم قال بسم الله أرقيك من كل شيء يؤذيك من شر كل نفس أو عين حاسد بسم الله أرقيك الله يشفيك. "حم، م، ت، هـ" عن أبي سعيد، "حم، حب، ك" عن عبادة بن الصامت.
28353 ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس آئے اور کہا اے محمد ! کیا آپ کو تکلیف ہوئی ؟ میں نے کہا ہاں ، جبرائیل (علیہ السلام) نے کہا کہہ ” بسم اللہ ارقیک من کل شیء یوذیک من شر کل نفس اوعین حاسد بسم اللہ ارقیک اللہ یشفیک “ ترجمہ :۔۔۔ میں دم کرتا ہوں تجھے اللہ کے نام کے ساتھ ہر اس چیز سے جو تجھ کو تکلیف پہنچائے ہر نفس کے شر سے یا حاسد کی نظر سے اللہ کے نام کے ساتھ میں تجھے دم کرتا ہوں اللہ تجھ کو شفا دے ۔ (مسند احمد صحیح مسلم ترمذی ابن ماجہ عن ابی سعید (رض) مسند احمد ابن حبان مستدرک عن عبادۃ بن الصامت (رض))