hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28463

.

كنز العمال

28463
Kanz al-Ummal
28463- عن أم جميلة أنها دخلت على عائشة فقالت لها إني امرأة أداوي من الكلف من الوجه وقد تأثمت منه فأردت تركه فما تأمريني؟ فقالت لها عائشة: لقد كنا في زمان النبي صلى الله عليه وسلم لو أن إحدانا كانت إحدى عينيها أحسن من الأخرى فقيل لها انزعيها وحوليها مكان الأخرى وانزعي الأخرى فحوليها مكانها ثم ظننته أن ذلك يسوغ لها ما رأينا به بأسا فإذا زاولت فزاوليها وهي لا تصلي. ابن جرير.
28463 ۔۔۔ ام جمیلہ (رض) سے روایت ہے کہ وہ اماں عائشہ (رض) کے پاس گئیں اور ان سے عرض کیا کہ میں چہرہ سے جھائیاں دور کرنے والی عورت ہوں اور اب میں اس سے حرج محسوس کرنے لگی ہوں لہٰذا میں نے اس کے ترک کا ارادہ کرلیا ہے پس آپ کیا فرماتی ہیں ؟ اماں عائشہ (رض) نے ان سے فرمایا کہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وقت میں اس کیفیت میں تھیں کہ اگر ہم میں سے کسی کی ایک آنکھ دوسری آنکھ سے زیادہ خوبصورت ہوتی اور اس کو مشورہ دیا جاتا کہ اس کو اکھیڑ اور دوسری کی جگہ رکھ دے اور دوسری کو اکھیڑ اور پہلی کی جگہ رکھ دے پھر مجھے اس عمل کے بارے میں گمان ہوتا کہ یہ اس عورت کے لیے ممکن ہے تو ہم اس میں کوئی حرج نہیں دیکھتے پس جب تو (اس کو ) دور کرے تو اس عورت سے (اس کو ) ایسے حال میں دور کیجیؤ کہ وہ نماز نہ پڑھ رہی ہو (یعنی مخصوص ایام ہوں (ابن جریر)