28468- "مسند علي رضي الله عنه" عن مجاهد عن سعد قال: " مرضت فأتاني النبي صلى الله عليه وسلم يعودني فوضع يده بين ثديي حتى وجدت بردها على فؤادي فقال: إنك رجل مفؤد ائت الحارث بن كلدة أخا ثقيف فإنه يتطبب فمره فليأخذ سبع تمرات فليجأهن بنواهن ثم ليلدك بهن". الحسن بن سفيان وأبو نعيم.
الزيت
28468 ۔۔۔ مسند علی (رض) ۔ مجاہد (رح) سے مروی ہے وہ سعد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا میں بیمار ہوا ، سو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس میری عیادت کرنے تشریف لائے اور اپنا دست مبارک میرے سینہ کے درمیان رکھا یہاں تک کہ میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے دل پر محسوس کی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ۔۔۔ یقیناً تو دل کی تکلیف والا ہے جا حارث بن کلدہ کے پاس جو ثقیف والوں کا بھائی ہے اس لیے کہ وہ علاج کرتا ہے پس اس کو حکم پہنچا کہ وہ سات کھجوریں لے کر ان کو کوٹے پھر کنارہ فہم سے تجھے وہ استعمال کروائے ۔ (حسن بن سفیان ابو نعیم ضعیف الجامع 2033)