hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28470

.

كنز العمال

28470
Kanz al-Ummal
28470- عن علي قال: "دخلنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم على رجل من الأنصار نعوده بظهره ورم، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: هذه مدة أخرجوها عنه فبطه ورسول الله صلى الله عليه وسلم شاهد". "ع" والدورقي وفيه اشعث بن سعيد ضعيف وضعفه.
28470 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے مروی ہے کہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ انصار کے ایک شخص کے پاس اس کی عیادت کرنے گئے ان صاحب کی پیٹھ پر ورم تھا ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ پیپ ہے یہ اس میں سے نکالو ، پس اس کو چیرا لگایا اور (اس وقت) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موجود تھے ۔ (ابو یعلی ، دورقی) اس حدیث میں ایک راوی اشعث بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے۔