28472- قال وكيع حدثنا الفضل بن سهل الأعرج حدثنا زيد بن الحباب حدثني عيسى بن الأشعث عن جويبر عن الضحاك عن النزال بن سبرة عن علي بن أبي طالب قال: من ابتدأ غداءه بالملح أذهب الله عنه سبعين نوعا من البلايا، ومن أكل كل يوم سبع تمرات عجوة قتلت كل داء في بطنه ومن أكل كل يوم إحدى وعشرين زبيبة حمراء لم ير في جسده شيئا يكرهه، واللحم ينبت اللحم، والثريد طعام العرب والباشياز حار جار يعظم البطن ويرخي الإليتين، ولحم البقر داء ولبنها شفاء وسمنها دواء والشحم يخرج مثله من الداء، ولم يستشف الناس بشفاء أفضل من السمن وقراءة القرآن، والسواك يذهب البلغم، ولم تستشف النفساء بشيء أفضل من الرطب، والسمك يذيب الجسد، والمرء يسعى بجده، والسيف يقطع بحده، ومن أراد البقاء ولا بقاء فليباكر الغداء، وليقل غشيان النساء وليخف الرداء قيل: وما خفة الرداء في البقاء؟ قال خفة الدين. روى بعضه ابن السني وأبو نعيم معا في الطب، "عب" وعيسى بن الأشعث، قال في المغني مجهول وجويبر متروك.
28472 ۔۔۔ وکیع کہتے کہ ہم کو فضل بن سہل اعرج نے بیان کیا وہ کہتے ہیں کہ ہمیں زید بن الحباب نے بیان کیا انھوں نے کہا کہ مجھے عیسیٰ بن الشعث نے جویبر سے اور انھوں نے ضحاک سے اور ضحاک نے نزال بن سبرہ (رض) سے اور انھوں نے علی بن ابی طالب (رض) سے روایت کیا کہ وہ کہتے ہیں ” جس شخص نے اپنے صبح کے کھانے کو نمک سے شروع کیا اللہ تبارک وتعالیٰ اس سے ستر قسم کی بلائیں دور کریں گے اور جس نے سات (7) عجوہ کھجوریں کھائیں تو وہ اس کے پیٹ کی ہر بیماری کو فنا کردیں گی اور جس نے اکیس دانے سرح کشمش کے کھائے وہ اپنے جسم میں کوئی ناپسندیدہ چیز نہیں دیکھے گا ۔ اور گوشت گوشت کو پیدا کرتا ہے اور ثرید عرب کا کھانا ہے پیٹ کو بڑھاتا ہے کو ھولوں کو ڈھیلا کرتا ہے اور گائے کا گوشت بیماری ہے اور اس کا دودھ شفا ہے اور اس کا گھی دوا اور چربی اپنے برابر بیماری کو نکالتی ہے اور لوگوں کو گھی (کے استعمال ) اور قرآن کی تلاوت سے بہتر کوئی اور علاج میسر نہیں ہوا ۔ اور مسواک بلغم کو ختم کرتی ہے اور نفاس والی (زچہ ) عورت نے تازہ کھجوروں سے بڑھ کر کسی اور چیز سے شفا نہیں پائی اور مچھلی جسم کو گھلاتی ہے۔ اور آدمی اپنی محنت سے چلتا ہے اور تلوار اپنی دھار سے کاٹتی ہے اور جو شخص بقا چاہتا ہے حالانکہ بقا ہے نہیں تو (بہرحال) اسے چاہیے کہ دن کا کھانا سویرے کھائے اور بیویوں سے مباشرت کم کرے اور چادر کو ہلکا رکھے ۔ کسی نے کہا کہ بقا کی خاطر چادر کے ہلکا پن کا کیا معنی ہے ؟ فرمایا قرض کے بوجھ کو کم ہونا (عبدالرزاق عیسیٰ بن اشعت کو مغنی مجہول بتایا اور جویبر کو متروک کہا۔ اس حدیث کے کچھ حصہ کو ابن السنی اور ابو نعیم نے کتاب الطب میں روایت کیا )