hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28485

.

كنز العمال

28485
Kanz al-Ummal
28485- عن ابن عباس قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحتجم ثلاثا في الأخدعين وبين الكتفين حجمه غلام لبني بياضة يقال له أبو هند وكان يؤدي إلى أهله كل يوم مدا ونصفا فشفع له رسول الله صلى الله عليه وسلم فوضعوا عنه نصف مد وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعطي الحجام أجرة ولو كان حراما لم يعطه. أبو نعيم.
28485 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گلے کے دونوں طرف کی رگوں میں اور دونوں مونڈھوں کے درمیان کی جگہیں حجامت کرواتے تھے ، بنو : یاضہ کے ایک غلام نے آپ کی حجامت کی جس کو ابو ھند کہا جاتا تھا ، اور وہ اپنے مالکوں کو روزانہ (غلہ کا) ڈیڑھ مد پیش کرتا تھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی سفارش فرمائی تو انھوں نے اس سے آدھا مد کم کردیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حجامت کرنے والے کو اجرت دیا کرتے تھے اور اگر یہ حرام ہوتی تو آپ نہ دیتے ۔ (ابو نعیم)