hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28502

.

كنز العمال

28502
Kanz al-Ummal
28502- عن خارجة بن زيد أن عمر وضع له العشاء مع الناس يتعشون فخرج فقال لمعيقيب بن أبي فاطمة الدوسي وكان له صحبة وكان من مهاجرة الحبشة: ادن فاجلس وايم الله لو كان غيرك به الذي بك لما جلس مني أدنى من قيد رمح. ابن سعد وابن جرير.
28502 ۔۔۔ خارجہ بن زید (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) کے لیے لوگوں کے ساتھ شام کا کھانا رکھا گیا پس آپ باہر تشریف لائے اور معیقیب بن ابی فاطمہ دوسی (رض) کو فرمایا انھیں صحبت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا شرف حاصل ہے اور مہاجرین حبشہ میں سے ہیں کہ قریب آؤ اور بیٹھ جاؤ اور اللہ کی قسم اگر تیرے علاوہ کوئی اور ہوتا جس کو یہ بیماری لاحق ہوئی تو وہ مجھ سے ایک نیزہ کی دوری سے آگے نہ بیٹھتا۔ (ابن سعد ابن جریر)