hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28510

.

كنز العمال

28510
Kanz al-Ummal
28510- عن شييم بن زييم البكري أبي مريم قال: كنت مع عمر وعلي وعبد الرحمن وهم يأكلون فجاء رجل من خلف عمر به برص، فتناول منه فقال له عمر: أخر وقال بيده فقال علي: فخشيت على طعامك وآذيت جليسك؟ فجعل عمر ينظر إلى عبد الرحمن، فقال عبد الرحمن: صدق فحمد الله عمر فقال رجل لعمر: يا أمير المؤمنين إن أمر هذا كذا وكذا ينتقصه، فقال عمر: أننفيه؟ قال لا قال: فحمله على ناقة وكساه حلة. ابن جرير.
28510 ۔۔۔ ابو مریم شییم بن زینب بکری سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر حضرت علی حضرت عبدالرحمن (رض) کے ساتھ تھا ۔ یہ حضرات کھانا کھا رہے تھے کہ حضرت عمر (رض) کے پیچھے سے ایک شخص آیا جس کو برص کی بیماری تھی اس کھانے میں سے اس شخص نے لینا شروع کیا حضرت عمر (رض) نے اس کو فرمایا کہ پیچھے کرو اور (یہ کہتے ہوئے ) اس کے ہاتھ کی طرف اشارہ کیا حضرت علی (رض) نے فرمایا پھر تو آپ نے اپنے کھانے کا خوف کیا اور ہمنشین کو تکلیف دی حضرت عمر (رض) حضرت عبدالرحمن (رض) کی طرف دیکھے گے عبدالرحمن (رض) نے فرمایا سچ کہا (علی (رض)) حضرت عمر (رض) نے الحمدللہ کہا کہ ایک شخص (اس موقع پر ) حضرت عمر (رض) کو کہنے لگا ! اے امیر المؤمنین ! بیشک اس آدمی کا حال یہ ہے اور ہے یعنی وہ اس کی تنقیص کررہا تھا حضرت عمر (رض) نے کہا کیا ہم اس کو شہر بدر کردیں ؟ اس نے کہا نہیں ! راوی کہتے ہیں کہ پھر حضرت عمر (رض) نے اس کو سواری کے لیے اور نٹ اور پہننے کے لیے ایک جوڑا کپڑوں کا مرحمت فرمایا ۔ (رواہ ابن جریر)