28523- "مسند جبلة بن الأزرق" عن راشد بن سعد عن جبلة بن الأزرق وكان من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى إلى جانب جدار كثير الأحجرة فلما جلس في الركعتين خرجت عقرب ولدغته فغشي عليه فرقاه الناس فلما أفاق قال: إن الله تبارك وتعالى شفاني وليس برقيتكم. أبو نعيم.
28523 ۔۔۔ مسند جبلہ بن ازراق راشد بن سعد سے روایت ہے وہ جبلہ بن ازراق سے روایت کرتے ہیں اور جبلہ بن ازراق نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے تھے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ایسی دیوار کے پاس نماز پڑھی جس میں سوراخ بہت تھے ۔ پاس جب آپ دو رکعتوں پر بیٹھے تو ایک بچھو نکلا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ڈنک مارا سو آپ پر غشی طاری ہوگئی لوگوں نے آپ پر پڑھ کر پھونک ماری ۔ جب آپ کو افاقہ ہوا تو آپ نے فرمایا بیشک اللہ تبارک نے مجھے شفا دی تمہارے دم سے یہ شفا نہیں ملی (رواہ ابو نعیم)