hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28527

.

كنز العمال

28527
Kanz al-Ummal
28527- "أيضا" لما قدمنا من أرض الحبشة خرجت بي أمي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله هذا ابن أخيك حاطب وقد أصابه هذا الحرق من النار فلا أكذب على رسول الله صلى الله عليه وسلم ما أدري نفث أو بزق وما أدري في أي يدي كان ذلك الحرق فمسح على رأسي ودعا لي بالبركة وفي ذريتي. أبو نعيم في المعرفة.
28527 ۔۔۔ مزید جب ہم ارض حبشہ سے آئے تو مجھے میری ماں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے چلی اور بولی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ آپ کا بھتیجا حاطب ہے اس کو آگ سے یہ نقصان پہنچا ہے (حاطب کہتے ہیں ) پس میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جھوٹ نہیں باندھتا مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے دم کیا یا تھتکارا اور نہ یہ پتہ ہے کہ میری کون ہاتھ میں یہ جلن ہوئی تھی بہرحال نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے واسطے دعا فرمائی (روایت کیا ابو نعیم نے معرفہ میں)