28579- "من أصابه من ذلك يعني الطيرة شيء فليقل: اللهم لا طير إلا طيرك ولا إله غيرك". "ن" عن سلمان بن بريدة عن أبيه.
28579 ۔۔۔ جس کسی کو اس سے کچھ حصہ پہنچے تو چاہیے کہ یوں کہے : ” اللہم لا طیر الا طیرک والا الہ غیرک (اے اللہ نہیں کوئی نحوست مگر تیری (پیدا کردہ) اور نہیں کوئی معبود مگر تو۔ (نسائی عن سلمان ابن بریدۃ عن ابیہ) 1 ۔ ہام اور ہامہ بغیر تشدید کے ہے تشدید کے ساتھ اس کا معنی زہریلی چیز ہے جیسے سانپ بچھو چنانچہ تعوذات میں جہاں ھامہ ہے وہ مشدد ہے جس کی جمع ھوام ہے اور معنی زہریلا جانور ہے۔ (از مترجم) 2 ۔ ذروھا ذمیمۃ ۔ ہاضمیر کا مرجع دار ہے چنانچہ ابو داؤد شریف کی حدیث ہے۔ عن انس (رض) قال قال رجل یا رسول اللہ انا کنا فی دار کثر فیھا عدنا واموالنا فتحولنا الی دار قل فیھا عدنا واموالنا فقا “۔ ذروھا ذمیمۃ شکوۃ 392 ۔ روایت اولی جو ابن مسعود (رض) سے مروی ہے وہ بھی شاید یہی واقعہ ہے۔ فلینظر۔