28636- "مسند علي رضي الله عنه" عن ثعلبة بن يزيد الحماني قال: سمعت عليا يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا صفر ولا هامة ولا يعدي سقيم صحيحا" قلت: أنت سمعت هذا من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: نعم سمعت أذني وبصرت عيني. ابن جرير وصححه.
28636 ۔۔۔ مسند علی (رض) ، ثعلبہ بن یزید حمانی سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو فرماتے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نہ تو صفر ہے اور نہ ھامہ (کسی مقتول کی روح جو الو یا کسی اور پرندہ کی شبیہ کی شکل میں طلب انتقام کی خاطر آتی ہو) اور مرض نہیں لگاتا کوئی مریض کسی تندرست کو میں نے کہا ! کیا آپ نے سنا اس کلام کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ؟ فرمایا ہاں ! سنا میرے کان نے اور دیکھا میری آنکھ نے ۔ (رواہ ابن جریر)