28648- عن عكرمة مولى ابن عباس قال: تظاهر رجل من امرأته فأصابها قبل أن يكفر فذكر ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: وما حملك على ذلك؟ قال: رحمك الله يا رسول الله رأيت خلخالها أو قال ساقيها في ضوء القمر فقال النبي صلى الله عليه وسلم: فاعتزلها حتى تفعل ما أمرك الله به". "عب".
28648 ۔۔۔ عکرمہ (رض) سے جو ابن عباس (رض) کے مولی ہیں مروی ہے کہ انھوں نے کہا کہ ایک شخص نے ظہار کیا پھر کفارہ ادا کرنے سے پہلے اپنی بیوی سے جا ملا پھر اس نے اس بات کا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کیا ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اور تجھے اس عمل پر کس نے مجبور کیا ؟ اس نے کہا اللہ آپ پر رحم فرمائے اے اللہ کے رسول ! میں نے اس کے پازیب دیکھے یا یہ کہا کہ میں اس کی پنڈلیوں کو چاند کی روشنی میں دیکھ لیا تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس سے جدا رہ یہاں تکہ تو وہ کام ہی کرے جس کا اللہ نے تجھے حکم دیا ہے (رواہ عبدالرزاق)