hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28654

.

كنز العمال

28654
Kanz al-Ummal
28654- "طلب العلم فريضة على كل مسلم والله يحب إغاثة اللهفان". "هب" وابن عبد البر - عن أنس.
28654 ۔۔۔ علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اللہ تعالیٰ مظلوم کی فریاد کو بہت پسند کرتا ہے۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمانوابن عبدالبر ، عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الکشف الالہی 520 و ضعیف الجامع 3625 ۔ فائدہ : اتنا علم حاصل کرنا ہر مسلمان (مرد عورت) پر فرض ہے جس کے بغیر چارہ کار نہ ہو جیسے نماز ، روزہ ، زکوۃ ، حج وغیرہ کے ضروری مسائل حلال و حرام کا ضروری علم اس حدیث کو آج کل کے مروجہ عصری علوم وفنون کے لیے پیش کرنا اور پھر عورتوں اور نوجوان لڑکیوں کا اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز میں جانا اور اس حدیث کو حجت بنانا زبردست غلطی اور کم فہمی ہے دینی علوم ، عصرعلوم ، سائنسی علوم مباح ہیں فرض نہیں ۔ فلیتامل۔