hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28867

.

كنز العمال

28867
Kanz al-Ummal
28867- "تعلموا العلم فإن تعليمه خشية وطلبه عبادة ومذاكرته تسبيح والبحث عنه جهاد". الخطيب في المتفق والمفترق - عن معاذ، وفيه كنانة بن جبلة قال ابن معين كذاب وقال أبو حاتم محله الصدق وقال السعدي ضعيف جدا ورواه الديلمي وزاد: وتعليمه لمن لا يعلمه صدقة وبذله لأهله قربة لأنه معالم الحلال والحرام ومنار سبيل الجنة والأنيس في الوحشة والصاحب في الوحدة والمحدث في الخلوة والدليل على السراء والضراء والسلاح على الأعداء والزين عند الأخلاء والقرب عند الغرباء، ويرفع الله به أقواما فيجعلهم في الجنة قادة، ورواه بطوله ابن لال وأبو نعيم - عن معاذ موقوفا.
28867 ۔۔۔ علم حاصل کرو چونکہ علم کو سکھانا خوف خدا ہے علم کی طلب عبادت ہے علم کا مذاکرۃ تسبیح ہے اور علم میں بحث و مباحثہ کرنا جہاد ہے۔ (رواہ الخطیب فی المتفق والمتفرق عن معاذ وفیہ کنانۃ بن جبلۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ کنانہ بن حبلہ کے متعلق ابن معین کہتے ہیں کہ وہ کذاب ہے وقال ابو حاتم محلہ الصدق وقال السعدی ضعیف جذا اور دیلمی نے اس روایت میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ علم کا دوسرے کو سکھانا صدقہ ہے جو علم کا اہل ہو اسے علم کی دولت سے نوازنا تقرب الہی کا ذریعہ ہے علم حلال و حرام میں تمیز کراتا ہے جنت کی راہ کا روشن مینارہ ہے وحشتوں میں انس فراہم کرتا ہے تنہائی کا رفیق ہے خلوت کا ہمنشین ہے تنگدستی اور خوشحالی میں چراغ راہ دشمن پر چلتا اسلحہ اور تیغ براں ہے دوستوں کی زینت اجنبی لوگوں میں قربت پیدا کرنے والا ، اسی علم کی بدولت اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو عظمت عطا کرتا ہے اور انھیں جنت میں قائد اور راہنما بناتا ہے۔ (رواہ بطولہ ابن لال وابو نعیم عن معاذ موقوفا)