28869- "يا أيها الناس خذوا من العلم قبل أن يقبض العلم وقبل أن يرفع العلم قيل: يا رسول الله كيف يرفع العلم وهذا القرآن بين أظهرنا؟ فقال: أي ثكلتك أمك وهذه اليهود والنصارى بين أظهرهم المصاحف لم يصبحوا يتعلقوا بالحرف مما جاءتهم به أنبياؤهم، ألا وإن من ذهاب العلم أن يذهب حملته ثلاث مرار". "حم" والدارمي، "طب" وأبو الشيخ في تفسيره وابن مردويه - عن أبي أمامة.
28869 ۔۔۔ اے لوگو ! علم اٹھ جانے سے پہلے پہلے حاصل کرلو ، عرض کیا گیا یا رسول اللہ ! علم کیسے اٹھ جائے گا حالانکہ یہ قرآن ہمارے پاس موجود ہے ؟ فرمایا : تیری ماں تجھے گم پائے یہ یہود ہیں اور آسمانی صحیفے ان کے پاس موجود تھے چنانچہ ان کے انبیاء جو صحیفے لائے تھے وہ اصلی حالت پر باقی نہیں رہے خبردار حاملین علم (علماء) کے اٹھ جانے سے علم اٹھ جاتا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والدارمی والطبرانی وابو الشیخ فی تفسیرہ وابن مردویہ عن ابی امامۃ)