hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28877

.

كنز العمال

28877
Kanz al-Ummal
28877- "إنما الناس معادن خيارهم في الجاهلية خيارهم في الإسلام إذا فقهوا لا يؤذين مسلم بكافر". ابن عساكر - عن أم سلمة قالت لما قدم عكرمة بن أبي جهل جعل يمر بالأنصار فيقولون هذا ابن عدو الله أبي جهل فشكى ذلك إلى النبي صلى الله عليه وسلم فخطب الناس فقال - فذكره.
28877 ۔۔۔ لوگ (سونے چاندی کی) کانوں کی طرح ہیں ان میں سے جو لوگ دور جاہلیت میں بہتر تھے وہ اسلام میں بھی بہتر ہیں بشرطیکہ جب دین میں سمجھ پیدا کریں کسی مسلمان کو کافر کے بسبب ہرگز اذیت نہ پہنچائی جائے ۔ (رواہ ابن عساکر عن ام سلمۃ (رض)) ام سلمہ (رض) کہتی ہیں کہ جب عکرمہ بن ابی جہل (رض) مدینہ آئے اور انصار کے پاس سے گزرنے لگے انصار کہتے یہ اللہ تعالیٰ کے دشمن ابو جہل کا بیٹا ہے عکرمہ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کی شکایت کی آپ نے لوگوں سے خطاب کیا اور یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔