29270- ألا أخبركم عن النفر الثلاثة؟ أما أحدهم فآوى إلى الله تعالى فآواه الله وأما الآخر فاستحيا فاستحيا الله منه وأما الآخر فأعرض فأعرض الله عنه. "خ، م، ت" عن أبي واقد الليثي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بينا هو جالس في المسجد، والناس معه إذ أقبل ثلاثة نفر فأما أحدهم فرأى فرجة في الحلقة فجلس فيها، وأما الآخر فجلس خلفهم، وأما الثالث فأدبر ذاهبا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكره.
29270 ۔۔۔ کیا میں تمہیں تین آدمیوں کے متعلق خبر نہ دوں ان میں سے ایک شخص اللہ تبارک وتعالیٰ کے پاس پناہ لیتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اسے پناہ دے دیتا ہے دوسرا شخص حیاء کرتا ہے پھر اللہ تبارک وتعالیٰ کو بھی اس سے حیاء آتی ہے تیسرا شخص روگردانی کرتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ بھی اس سے روگردانی کرتا ہے۔ (رواہ البخاری مسلم الترمذی عن ابی واقد اللیثی) (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے اتنے میں تین آدمی آئے ایک نے مجلس میں خالی جگہ دیکھی وہیں بیٹھ گیا دوسرا مجلس کے پیچھے بیٹھ گیا جب کہ تیسر واپس لوٹ گیا اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔