hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2931

.

كنز العمال

2931
Kanz al-Ummal
2931- "اقترب" "آخر أربعاء في الشهر يوم نحس مستمر". "وكيع في الغرر2 وابن مردويه في التفسير خط عن ابن عباس".
2931: سورة القمر۔ مہینے کا آخری بدھ دائمی منحوس دن ہے۔ (وکیع فی الغرر۔ ابن مردویہ فی التفسیر، التاریخ للخطیب بروایت ابن عباس (رض))
تشریح : فرمان الہی ہے :
کذبت عاد فکیف کان عذابی ونذر۔ انا ارسلنا علیہم ریحا صرصرا فی یوم نحس مستمر (سورة قمر : 18، 19)
عاد نے بھی تکذیب کی تھی ۔ سو (دیکھ لو) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا۔ ہم نے ان پر سخت منحوس دن میں آندھی چلائی۔
یہ دن اگرچہ بدھ کا ہو لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ ہر بدھ یا مہینے کا آخری بدھ منحوس ہوجائے۔ یہ منحوس ہونا صرف عاد قوم ک لیے ہی تھا۔ کیونکہ اس روز و تباہ و برباد ہوئے۔ اب اگر اس دن کسی قوم یا فرد کو خدا کی نعمتیں ملیں تو یہی دن اس کے لیے باعث خیر اور نیک فال ہوگا۔ اور حدیث بالا سراسر ضعیف اور من گھڑت ہے۔
کلام : حدیث مذکور موضوع اور من گھڑت ہے۔ دیکھئے اسنی المطالب 2 ۔ الاتقان 595 ۔ تحذیر المسلمین 127 ۔ التنزیہ 2/55 ۔ ضعیف الجامع۔ 3 ۔ الضعیفہ 1581 ۔ الکشف الالہی 119 ۔ کشف الخفاء 3 ۔ الآلی 1/485 ۔ الموضوعات 2/ 73، النواقح 8 ۔