29351- عن أبي بكر بن أبي موسى أن أبا موسى أتى عمر بن الخطاب بعد العشاء فقال له عمر: ما جاء بك؟ قال: جئت أتحدث إليك قال: هذه الساعة؟ قال: إنه فقه فجلس عمر فتحدثا طويلا ثم إن أبا موسى قال: الصلاة يا أمير المؤمنين قال: إنا في صلاة. "عب، ش".
29351 ۔۔۔ ابوبکر بن ابی موسیٰ کی روایت ہے کہ حضرت ابو موسیٰ (رض) حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ عشاء کے بعد کا وقت تھا۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : کیوں آئے ہو : کیوں آئے ہو ؟ ابو موسیٰ (رض) نے جواب دیا : آپ سے بات چیت کرنے آیا ہوں۔ فرمایا : اس وقت کیسی بات چیت ؟ ابو موسیٰ (رض) نے جواب دیا : فقہ کے متعلق گفتگو کرنی ہے۔ چنانچہ حضرت عمر (رض) بیٹھ گئے اور کافی دیر تک دونوں حضرات باتیں کرتے رہے پھر ابو موسیٰ (رض) نے کہا : اے امیر المؤمنین ! اب نماز کے حکم میں ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ)