29374-عن زر قال: أتيت صفوان بن عسال المرادي فقال: ما جاء بك؟ قلت ابتغاء العلم، قال: فإن الملائكة تضع أجنحتها لطالب العلم رضى ما يفعل قال: وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا كنا في سفر أمرنا أن لا ننزع أخفافنا ثلاثة أيام ولياليهن إلا من جنابة، ولكن من غائط وبول ونوم. "عب، ص، ش".
29374 ۔۔۔ زر کی روایت ہے کہ میں حضرت صفوان بن عسال مرادی (رض) کے پاس آیا انھوں نے کہا : کیوں آئے ہو ؟ میں نے عرض کیا : علم کی غرض سے آیا ہوں فرمایا فرشتے طالب علم کے پاؤں تلے پر بچھاتے ہیں۔ چونکہ وہ اس کی طالبعلمی سے راضی ہوتے ہیں ، جب ہم سفر میں ہوتے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں حکم دیتے کہ ہم تین دن اور تین راتیں موزے نہ اتاریں الا یہ کہ جنابت ہوجائے تو اتار دیں اور بول وبراز اور نیند کی صورت میں نہ اتاریں ۔ (رواہ عبدالزراق و سعید بن المنصور وابن ابی شیبۃ)