29377- "مسند أبي هريرة رضي الله عنه" يا أبا هريرة علم الناس القرآن وتعلمه فإنك إن مت وأنت كذلك زارت الملائكة قبرك كما يزار البيت العتيق، وعلم الناس سنتي وإن كرهوا ذلك، وإن أحببت أن لا توقف على الصراط طرفة عين حتى تدخل الجنة فلا تحدث في دين الله حدثا برأيك. أبو نصر السجزي في الإبانة وقال: غريب، "خط" وابن النجار - عن أبي هريرة.
29377 ۔۔۔ مسند ابوہریرہ (رض) “ اے ابوہریرہ لوگوں کو قرآن کی تعلیم دو اور خود بھی قرآن سیکھو چونکہ اگر تم مرگئے تو فرشتے اسی طرح تمہاری قبر کی زیارت کریں گے جس طرح بیت اللہ کی زیارت کی جاتی ہے۔ لوگوں کو میری سنت کی تعلیم دو اگرچہ وہ اسے ناپسند کریں اگر تم چاہو کہ پل بھر کے لیے بھی پل صراط پر نہ رکو حتی کہ جنت میں داخل ہوجاؤ تو اپنی رائے سے دین میں کوئی بدعت جاری نہ کرو ۔ (رواہ ابو نصر السجزی فی الابانۃ وقال غریب الخطیب وابن النجار عن ابوہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے التنزیۃ 2681 ۔