29380- عن محمد بن أبي قتلة أن رجلا كتب إلى ابن عمر يسأله عن العلم فكتب إليه ابن عمر: إنك كتبت تسألني عن العلم فالعلم أكبر من أن أكتب به إليك، ولكن إن استطعت أن تلقى الله كاف اللسان عن أعراض المسلمين خفيف الظهر من دمائهم خميص البطن من أموالهم لازما لجماعتهم فافعل. "كر".
29380 ۔۔۔ محمد بن ابی قتلہ روایت کی ہے کہ ایک شخص نے ابن عمر (رض) کو خط لکھا اور علم کے متعلق سوال کیا ابن عمر (رض) نے جواب میں لکھا : تم نے مجھ سے علم کے متعلق سوال کیا ہے علم کی شان اس سے بہت اعلی ہے کہ میں اس کے متعلق کچھ لکھوں البتہ اگر تم سے ہو سکے کہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کرو کہ تمہاری زبان مسلمانوں کی عزتیں اچھالنے سے محفوظ رہے اور تمہاری کمر لوگوں کے خون سے ہلکی اور خفیف ہو اور تمہارا پیٹ لوگوں کے مال سے خالی ہو اور جماعت کے ساتھ لازم رہو تو ایسا ضرور کرو ۔ (رواہ ابن عساکر)