hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29387

.

كنز العمال

29387
Kanz al-Ummal
29387- عن علي قال: ألا أنبئكم بالفقيه حق الفقيه؟ من لم يقنط الناس من رحمة الله، ولم يرخص لهم في معاصي الله تعالى، ولم يؤمنهم مكر الله ولم يترك القرآن رغبة عنه إلى غيره، ولا خير في عبادة ليس فيها تفقه، ولا خير في فقه ليس فيه تفهم - وفي لفظ: لا ورع فيه - ولا خير في قراءة ليس فيها تدبر. ابن الضريس وابن بشران، "حل، كر" والمرهبي في العلم وزاد: ألا إن لكل شيء ذروة وذروة الجنة الفردوس ألا وإنها لمحمد صلى الله عليه وسلم.
29387 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : کیا میں تمہیں حقیقی عالم کے متعلق نہ بتاؤں ؟ حقیقی عالم وہ ہے جو لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ کرتا ہو ؟ جو لوگوں کو اللہ تبارک وتعالیٰ کی نافرمانی میں چھوٹ نہ دیتا ہو ، لوگوں کو اللہ تبارک وتعالیٰ کی تدبیر سے بےخوف نہ کرتا ہو ، قرآن سے پہلو تہی برت کر دوسرے کے رحم و کرم پر نہ چھوڑتا ہو اس عبادت میں کوئی بھلائی نہیں جو علم کے بغیر ہو ، اس علم میں کوئی بھلائی نہیں جو تفقہ اور تقوی کے بغیر ہو ، اس قرات میں کوئی بھلائی نہیں جو تدبر کے بغیر ہو ۔ (رواہ ابن الضریس وابن بشران ابو نعیم فی الحلیۃ ابن عساکر والمرھبی فی العلم) مرھبی کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ ہر چیز کی ایک کوہان ہوتی ہے اور جنت کی کوہان فردوس ہے اور فردوس محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہے۔