29394- عن الحسن قال لما قدم وفد البصرة على عمر فيهم الأحنف بن قيس سرحهم وحبسه عنده حولا ثم قال: هل تدري لم حبستك إن رسول الله صلى الله عليه وسلم حذرنا كل منافق عليم اللسان وإني تخوفت أن تكون منهم ولست منهم إن شاء الله. ابن سعد، "ع".
29394 ۔۔۔ حسن بصری حضرت انس بن مالک (رض) روایت کی ہے کہ جب بصرہ کا وفد سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا وفد میں احنف بن قیس بھی تھے ، سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے وفد کو رخصت کردیا جبکہ احنف بن قیس کو اپنے پاس روک لیا حتی کہ ایک سال تک اپنے پاس روکے رکھا ، پھر فرمایا کیا تم جانتے ہو میں نے تمہیں اپنے پاس کیوں روک لیا تھا ؟ چونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں صاحب لسان منافق سے بچنے کی تاکید فرمائی ہے مجھے اندیشہ ہوا کہیں تم بھی انہی میں سے نہ ہو ۔ لیکن ان شاء اللہ تعالیٰ تم ان میں سے نہیں ہو۔ (رواہ ابن سعد وابو یعلی)