29449- عن أبي البحتري قال: دخل علي بن أبي طالب المسجد فإذا رجل يخوف فقال: ما هذا؟ فقالوا: رجل يذكر الناس، فقال: ليس برجل يذكر الناس ولكنه يقول: أنا فلان ابن فلان اعرفوني فأرسل إليه فقال: أتعرف الناسخ من المنسوخ؟ فقال: لا قال: فاخرج من مسجدنا ولا تذكر فيه. المروزي في العلم والنحاس في نسخه والعسكري في المواعظ.
29449 ۔۔۔ ابو البختری روایت کی ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) عنہمسجد میں داخل ہوئے کیا دیکھتے ہیں کہ ایک شخص لوگوں کو خوف دلا رہا ہے فرمایا : یہ کیا ہے لوگوں نے کہا : ایک شخص لوگوں کو نصیحت کررہا ہے ، فرمایا : نہیں یہ شخص لوگوں کو نصیحت نہیں کررہا بلکہ کہتا ہے میں فلاں بن فلاں ہوں مجھے پہچان لو آپ (رض) نے اس شخص کو اپنے پاس بلوایا اور کہا : کیا تم ناسخ منسوخ کو جانتے ہو ؟ کہا نہیں فرمایا : ہماری مسجد سے نکل جاؤ اور اس میں نصیحت مت کرو ۔ (رواہ المروزی فی العلم والنحاس فی نسخہ والعسکری فی مواعظ)