hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29474

.

كنز العمال

29474
Kanz al-Ummal
29474- عن الزهري عن عروة أن عمر بن الخطاب أراد أن يكتب السنن فاستفتى أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم في ذلك فأشاروا عليه أن يكتبها فطفق عمر رضي الله عنه يستخير الله فيها شهرا، ثم أصبح يوما وقد عزم الله له فقال: إني كنت أريد أن أكتب السنن، وإني ذكرت قوما كانوا قبلكم كتبوا كتابا فأكبوا عليها وتركوا كتاب الله، وإني والله لا أشوب كتاب الله بشيء أبدا. ابن عبد البر في العلم.
29474 ۔۔۔ زہری عروہ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے سنن لکھنے کا ارادہ کیا پھر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے فتوی لیا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے مشورہ دیا کہ آپ لکھیں تاہم عمر (رض) اسی شش وپنج میں پڑے اور استخارہ کرتے رہے ، چنانچہ ایک ماہ بعد ایک دن صبح کو اٹھے اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں پختہ بات ڈال دی اور فرمایا : میں نے سنن کو لکھنا چاہا مجھے ایک قوم یاد آئی جو تم سے پہلے ہوئی ہے انھوں نے ایک کتاب لکھی پھر اسی کتاب پر جھکے رہ گئے اور انھوں نے کتاب اللہ کو بالکل چھوڑ دیا بخدا میں کتاب اللہ کے ساتھ کسی چیز کو خلط نہیں کروں گا ۔ (رواہ ابن عبدالبر فی العلم)