hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2951

.

كنز العمال

2951
Kanz al-Ummal
2951- "النصر – 1" "خبرني ربي سأرى علامة في أمتي، فإذا رأيتها أكثرت من قول: سبحان الله، وبحمده، أستغفر الله، وأتوب إليه، فقد رأيتها،" {إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ} - فتح مكة – {وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجاً فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّاباً} . "م عن عائشة".
2951: سورة النصر : میرے رب نے مجھے خبر دی ہے کہ میں اپنی امت میں علامت (فتح) دیکھوں گا۔ پس جب میں وہ دیکھوں تو یہ کلمات کثرت سے پڑھوں گا۔ سبحان اللہ وبحمدہ استغفر اللہ واتوب الیہ۔ چنانچہ میں نے وہ علامت (فتح) دیکھ لی۔ فرمان الہی ہے :
اذا جاء نصر اللہ والفتح ورایت الناس یدخلون فی دین اللہ افواجا فسبح بحمد ربک واستغفرہ انہ کان توابا۔
جب اللہ کی مدد اور فتح مکہ آجائے اور تو لوگوں کو اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہوتا دیکھ لے (اور یہی نشانی ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دنیا سے بلاوے کی) تو اپنے رب کی حمد بیان کر اور اس سے استغفار کر بیشک وہ توبہ قبول کرنے والا ہے۔ (مسلم بروایت عائشہ (رض))