hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29512

.

كنز العمال

29512
Kanz al-Ummal
29512- عن علي بن عيسى بن يونس عن أبي إسحاق قال: وقف أعرابي على رجل وهو يعلم آخر القرآن وهو يقول: " أَنَّ اللَّهَ بَرِيءٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَرَسُولِهُ" فقال له - الأعرابي: والله ما أنزل الله هذا على نبيه محمد فوثب به الرجل فلبب الأعرابي فقال: بيني وبينك عمر بن الخطاب، فذهب به إلى عمر فقال له: يا أمير المؤمنين إني كنت أعلم رجلا فسمعني هذا أقول "أَنَّ اللَّهَ بَرِيءٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَرَسُولِهُ" فقال الأعرابي: والله ما أنزل هذا على محمد، فقال عمر: صدق الأعرابي إنما هي: {ورسولُه} . ابن الأنباري.
29512 ۔۔۔ علی بن عیسیٰ بن یونس ابو اسحاق سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک اعرابی ایک شخص کے پاس ٹھہرا وہ شخص کسی کو قرآن پڑھا رہا تھا چنانچہ معلم کہہ رہا تھا ۔ : ” ان اللہ بری من المشرکین ورسولہ “۔ یعین اس نے ورسولہ کا عطف مشرکین پر کردیا اور معنی بالکل غلط ہوگیا (اعرابی نے کہا : اللہ تعالیٰ کی قسم اللہ تبارک وتعالیٰ نے یہ کلام (اس طرح جس طرح تم پڑھتے ہو) اپنے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نہیں نازل کیا اس شخص نے جھٹ اعرابی کا گلا پکڑ لیا اور کہا : چلو ہمارے درمیان سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) فیصلہ کریں گے چنانچہ وہ شخص اعرابی کو سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس لے گیا اور کہا : میں ایک شخص کو قرآن پڑھا رہا تھا اور یہ آیت یوں پڑھی : ” ان اللہ بری من المشرکین ورسولہ “۔ سن کر اس اعرابی نے کہا : اللہ کی قسم یہ کلام اللہ تعالیٰ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل نہیں کیا سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : اعرابی نے سچ کہا ہے چونکہ یہ تو اس طرح ہے ” ورسولہ “۔ (رواہ ابن الانباری)