29531- عن حميد بن هلال عن أبي رفاعة قال: انتهيت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو يخطب فقلت: يا رسول الله رجل غريب جاء يسأل عن دينه لا يدري ما دينه فجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم وترك خطبته، ثم أتى بكرسي خلت قوائمه حديدا فصعد رسول الله صلى الله عليه وسلم فجعل يعلمني مما علمه الله، ثم أتى خطبته فأتمها. "طب" وأبو نعيم - عن أبي رفاعة العدوي.
29531 ۔۔۔ حمید بن ہلال بن ابی رفاعہ روایت کی ہے کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ دے رہے تھے میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک اجنبی شخص آیا ہے اور دین کے متعلق سوال کررہا ہے نامعلوم اس کا دین کیا ہے چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ چھوڑا اور تشریف لے آئے پھر ایک کرسی لائی گئی میرا خیال ہے اس کے پائے لوہے کے تھے پھر کرسی پر تشریف فرما ہوئے پھر مجھے تعلیم دیتے رہے پھر آپ خطبہ دینے کے لیے آگئے اور خطبہ مکمل کیا ۔ (رواہ الطبرانی وابو نعیم عن ابی رفاعۃ العدوی)