hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29534

.

كنز العمال

29534
Kanz al-Ummal
29534- عن أبي هارون العبدي قال: كنا إذا أتينا أبا سعيد الخدري قال: مرحبا بوصية رسول الله صلى الله عليه وسلم، قلنا: وما وصية رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: قال لأصحابه: "الناس لكم تبع وسيأتيكم أقوام من أقطار الأرض يتفقهون؛ فإذا أتوكم فاستوصوا بهم خيرا وعلموهم مما علمكم الله". ابن جرير، "كر" وفي لفظ: "سيأتيكم أقوام من أطراف الأرضين يسألونكم عن الدين فإذا جاؤوكم فأوسعوا لهم واستوصوا بهم خيرا وعلموهم".
29534 ۔۔۔ ابو ہارون عبدی کی روایت ہے کہ جب ہم حضرت ابو سعید خدری (رض) کے پاس آئے تو آپ (رض) کہتے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وصیت کے مطابق مرحبا ہم کہتے : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کیا وصیت تھی ؟ جواب دیتے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو وصیت کی تھی کہ لوگ تمہارے پیچھے چلیں گے تمہارے پاس دوردراز سے لوگ آئیں گے ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اور انھیں اس علم کی تعلیم دینا جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں عطا کیا ہے۔ (رواہ ابن جریر جریر وابن عساکر)