hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29621

.

كنز العمال

29621
Kanz al-Ummal
29621- "لا يحل أن يتولى مولى رجل مسلم بغير إذنه". "حم، م" عن جابر.
29621 ۔۔۔ کسی شخص کے لیے حلال نہیں کہ وہ کسی مسلمان کے آزاد کردہ غلام کے حق ولاء کو مالک کی اجازت کے بغیر اپنی طرف منسوب کرے ۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن جابر) فائدہ : ۔۔۔ بظاہر حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آقا کی اجازت سے حق ولاء کسی دوسرے کی طرف منسوب کرنا درست ہے لیکن یہ جمہور علماء کے مسلک کے خلاف ہے چونکہ اگر پیشے لے کر نیت کی گئی ہے تو یہ حق ولاء کی بیع ہوگی اگر باہم رضا مندی سے طے ہوا تو یہ ھبہ ہوگا ۔ حدیث نمبر 29618 کی رو سے یہ دونوں چیزیں جائز نہیں ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھئے تکملۃ فتح املھم از شیخ الاسلام مولانا محمد تقی عثمانی 292 ۔