hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2971

.

كنز العمال

2971
Kanz al-Ummal
2971- "الرفث الإعرابة2 والتعريض للنساء بالجماع والفسوق المعاصي كلها والجدال جدال الرجل صاحبه". "طب عن ابن عباس".
2971: الرفث کے معنی الاعرابہ اور تعریض للنساء بالجماع کے ہیں یعنی عورتوں سے فحش کلام کرنا اور صحبت و جماع کے لیے ان کے درپے ہونا اور فسوق تمام قسم کے گناہوں کو شامل ہے اور " الجدال " کسی شخص کا اپنے ساتھ والے سے جھگڑنا۔ الطبرانی فی الکبیر بروایت ابن عباس (رض)۔
تشریح : فرمان ایزدی عزوجل ہے :
فمن فرض فیھن الحج فلا رفث ولا فسوق ولا جدال فی الحج۔ بقرہ : 197 ۔
پھر جس نے لازم کرلیا ان (ایام حج) میں حج تو بےحجاب ہونا جائز نہیں عورت سے اور نہ گناہ کرنا اور نہ جھگڑا کرنا حج کے زمانہ میں۔
مذکورہ آیت میں رفث فسوق اور جدال تین الفاظ آئے ہیں جن کی تشریح مذکورہ حدیث میں کی گئی ہے۔
کلام : ضعیف الجامع 3157 ۔