hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29736

.

كنز العمال

29736
Kanz al-Ummal
29736- "مسند عمر" عن أبي إسحاق الهمداني أن أبا بكر كان يبيع أمهات الأولاد في إمارته وعمر في نصف إمارته ثم إن عمر قال: كيف تباع وولدها حر؟ فحرم بيعها، حتى إذا كان عثمان شكوا وركبوا في ذلك. "عب".
29736 ۔۔۔ ” مسند عمر “ ابو اسحاق ہمدانی کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) امہات اولاد کو اپنے دور خلافت میں بیچتے تھے پھر سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے نصف دور خلافت میں بھی امہات اولاد کی خریدو فروخت جاری رہی پھر سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے حکم جاری کیا کہ ام ولد کو کیسے فروخت کیا جائے حالانکہ اس کا بیٹا آزاد ہوتا ہے۔ آپ (رض) نے ام ولد کی بیع کو حرام قرار دیا حتی کہ عثمان (رض) کے دور میں لوگوں نے اس کی شکایت کی اور گاہے گاہے اس فعل کا ارتکاب بھی کیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)