hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29740

.

كنز العمال

29740
Kanz al-Ummal
29740- "من مسند خلاد الأنصاري" مات رجل وأوصى إلي فكان مما أوصى به أم ولده وامرأة حرة، فوقع بين أم الولد والمرأة كلام فقالت المرأة: يالكعاء غدا يأخذ بأذنك فتباعي في السوق، فذكرت ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: "لا تباع قط". "طب".
29740 ۔۔۔ ” مسند خلاد انصاری “ خلاد انصاری (رض) روایت کی ہے کہ ایک شخص مرگیا کچھ وصیت کی اور وصیت کا ذمہ دار مجھے مقرر کیا من جملہ جن چیزوں کی وصیت کی تھی ان میں ایک ام ولد اور ایک آزاد عورت تھی ام ولد اور آزاد عورت میں کچھ تنازع کھڑا ہوگیا آزاد عورت نے ام ولد سے کہا اے کمینی عورت ! کل تجھے اپنی اوقات معلوم ہوجائے گی جب سر بازار فروخت ہورہی ہوگی ۔ میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا تذکرہ کیا آپ نے فرمایا : ام ولد ہرگز فروخت نہ کی جائے ۔ (رواہ الطبرانی)