hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29793

.

كنز العمال

29793
Kanz al-Ummal
29793- "أيضا" عن ابن جريج قال قلت لعطاء: المكاتب يموت وله ولد أحرار ويدع أكثر ما بقي عليه من كتابته؟ قال: يقضى عنه ما بقي من كتابته وما كان من فضل لبنيه، فقلت: أبلغك هذا عن أحد؟ قال: زعموا أن علي بن أبي طالب كان يقضي عنه ما عليه ثم لبنيه مابقي. الشافعي، "ص".
29793 ۔۔۔ ابن جریج کی روایت ہے کہ میں نے عطاء سے کہا : اگر مکاتب مرجائے اور اس کی آزاد اولاد ہو اور ترکہ میں بدل کتابت سے زیادہ رقم چھوڑے عطاء (رح) نے کہا : پہلے بدل کتابت ادا کیا جائے گا جو باقی بچے گا وہ اس کے بیٹوں کا ہوگا میں نے کہا آپ کو یہ حدیث کس سے پہنچی ہے ؟ جواب دیا لوگوں کا خیال ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی طرف سے بدل کتابت ادا کرتے تھے اور باقی رقم اس کے بیٹوں میں تقسیم کردیتے تھے ، (رواہ الشافعی و سعید بن المنصور)