hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29992

.

كنز العمال

29992
Kanz al-Ummal
29992- عن إبراهيم بن سعد عن أبيه عن جده عن عبد الرحمن بن عوف قال: إني لفي الصف يوم بدر، فالتفت عن يميني وعن شمالي فإذا غلامين حديثي السن فكرهت مكانهما فقال لي أحدهما سرا من صاحبه: أي عم أرني أبا جهل قلت: وما تريد منه؟ قال: إني جعلت لله علي إن رأيته أن أقتله، فقال أيضا الآخر سرا من صاحبه: أي عم أرني أبا جهل قلت وما تريد منه؟ قال: فإني جعلت لله علي إن رأيته أن أقتله فقال: فما سرني بمكانهما غيرهما، قلت هو ذاك فأشرت لهما إليه فابتدرا كأنهما صقران وهما ابنا عفراء حتى ضرباه. "ش".
29992 ۔۔۔ ابراہیم بن سعد عن ابیہ عن جدہ کی سند سے حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) کی روایت ہے کہ میں بدر کے دن ایک صف میں کھڑا تھا میرے دائیں بائیں دو نوجوان لڑکے کھڑے تھے میں نے انھیں اپنے آس ہونے کو اپنے لیے کمزوری کا باعث سمجھا اور یہ حالت مجھے ناگوار گزری ان میں سے ایک نے مجھے کہا : اے چچا مجھے ذرا ابو جہل دکھائیں میں نے کہا : بھلا تمہیں اس سے کیا کام پڑا ؟ اس نے کہا : میں نے رب تعالیٰ کے حضور منت مان رکھی ہے کہ اگر میں نے اسے دیکھا ضرور اسے قتل کروں گا ۔ دوسرے لڑکے نے بھی چپکے سے کہا : اے چچا مجھے ابوجہل دکھائیں میں نے کہا : تمہیں اس ستم گر سے کیا کام پڑا ہے ؟ اس نے بھی وہی جواب دیا کہ میں نے رب تعالیٰ کے حضور منت مان رکھی ہے کہ اگر میں نے اسے دیکھ لیا ضرور قتل کروں گا چنانچہ یکسر میری کیفیت بدل گئی اب میرے پاس اس کا ہونا باعث مسرت تھا میں نے ابو جہل کی طرف اشارہ کرکے کہا : وہ رہا پھر کیا تھا بس وہ دونوں شاہین کی طرح ابو جہل کی طرف لپکے وہ دونوں عفراء کے بیٹے تھے چنانچہ آنا فانا ان دونوں عقابوں نے ابوجہل کا غرور خاک میں ملا دیا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)