hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29997

.

كنز العمال

29997
Kanz al-Ummal
29997- عن عروة أن رقية بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم توفيت فخرج رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى بدر وهي امرأة عثمان؛ فتخلف وأسامة ابن زيد يومئذ فبينما هم يدفنونها إذ سمع عثمان تكبيرا فقال: يا أسامة انظر هذا التكبير، فإذا زيد بن حارثة على ناقة رسول الله صلى الله عليه وسلم الجدعاء يبشر بقتل أهل بدر من المشركين فقال المنافقون: لا والله ما هذا بشيء إلا الباطل حتى جيء بهم مصفدين مغللين. "ش".
29997 ۔۔۔ عروہ کی روایت ہے کہ رقیہ بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات پاگئیں جبکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بدر کی طرف جا چکے تھے رقیہ (رض) حضرت عثمان کی بیوی تھیں اسی لیے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) اور حضرت اسامہ (رض) پیچھے رہ گئے جب یہ لوگ میت دفنا رہے تھے یکایک سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے تکبیر کی آواز آئی تو کہا اے اسامہ دیکھو یہ کیسی تکبیر ہے کیا دیکھتے ہیں کہ حضرت زید بن حارثہ (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جد لماء فانی اونٹنی پر سوار تشریف لا رہے ہیں اور مشرکین کے قتل عام کا اعلان کر رہے ہیں سن کر منافقین نے کہا : بخدا یہ کچھ نہیں محض ڈھکوسلا ہے چنانچہ دیکھتے ہی دیکھتے مشرکین بیڑیوں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے لائے گئے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)