30002- عن مجاهد عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم إنه لما أسر الأسارى يوم بدر أسر العباس رجل من الأنصار، وقد أوعدوه أن يقتلوه، فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: " إني لم أنم الليلة من أجل العباس، وقد زعمت الأنصار أنهم قاتلوه، فقال عمر: ائتهم يا رسول الله فأتى الأنصار فقال: أرسلوا العباس، قالوا: إن كان لرسول الله صلى الله عليه وآله وسلم رضا فخذه". "كر".
30002 ۔۔۔ مجاہد روایت کی ہے کہ جب بدر کے دن مشرکین کو قیدی بنا لیا گیا اور عباس (رض) کو ایک انصاری نے گرفتار کیا جبکہ لوگ انھیں ڈرا رہے تھے کہ مسلمان انھیں قتل کردیں گے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں آج رات عباس کی وجہ سے سویا نہیں ہوں جبکہ انصار کا گمان ہے کہ وہ انھیں قتل کریں گے حضرت عمر (رض) نے کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ انصار کے پاس جائیں چنانچہ آپ انصار کے پاس گئے اور فرمایا : عباس کو چھوڑ دوں انصار نے کہا : اگر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس میں رضا مندی ہے تو انھیں لے لیں ۔ (رواہ ابن عساکر)