hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30018

.

كنز العمال

30018
Kanz al-Ummal
30018- "أيضا" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم خلفه وعثمان بن عفان على رقية بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم أيام بدر فجاء زيد بن حارثة على العضباء ناقة رسول الله صلى الله عليه وسلم بالبشارة، فوالله ما صدقت حتى رأينا الأسارى فضرب النبي صلى الله عليه وسلم لعثمان بسهمه. "هق" في الدلائل؛ وسنده صحيح.
30018 ۔۔۔ (مسند اسامہ) حضرت اسامہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اور حضرت عثمان (رض) کو رقیہ (رض) کی تیمارداری کے لیے پیچھے چھوڑ دیا تھا جب کہ آپ بدر کی طرف روانہ ہوگئے تھے چنانچہ زید بن حارثہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی غضباء نامی اور نٹنی پر سوار ہو کر فتح کی بشارت سنانے کے لیے آئے بخدا : میں نے اس وقت تک تصدیق نہ کی جب تک میں نے قیدیوں کو نہ دیکھ لیا چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عثمان (رض) کو مال غنیمت سے حصہ دیا (رواہ البیھقی فی الدلائل وسندہ صحیح)